Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فراڈیوں نے پروگرام "کون بنے گا کروڑ پتی" کو لوٹ لیا، کروڑوں کا چونا

اپ ڈیٹ 06 اپريل 2020 05:10am

 

امیتابھ بچن کی میزبانی میں چلنے والا بھارت کا مشہور ترین ریئلٹی شو " کون بنے گا کرورڑ پتی" تو آپ کو یاد ہی ہوگا۔

اس شہرہ آفاق شو کی انتظامیہ نے ایک ایسا حیران کن انکشاف کر ڈالا ہے کہ ہر سننے والا سر تھام کر بیٹھ گیا۔

میل آن لائن کے مطابق انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایک گینگ انہیں بے وقوف بناتا رہا اور شو کے مہمانوں کو سوالوں کے جوابات بتا کر اس سے انعامی رقم میں سے حصہ لیتا رہا۔ اب تک یہ گینگ 50 لاکھ پاﺅنڈ کی رقم حاصل کر چکا تھا۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اس منظم گروہ نے اپنے لوگ آئی ٹی وی کے اس شو میں بھرتی کروا رکھے تھے جو دستاویزات تک رسائی حاصل کرتے اور تحقیق کاروں کے تیار کردہ سوال اور جوابات دیکھ کر گینگ کو پہنچاتے۔ یہ گینگ رقم کے عوض یہ جوابات شو کے شرکاء کو بتاتا تھا۔

مزید بتایا گیا کہ شو میں شرکت سے قبل امیدواروں سے کچھ سوال کیے جاتے ہیں اور یہ مرحلہ جیتنے والا امیدوار ہاٹ سیٹ پر بیٹھتا ہے۔ یہ گینگ اس مرحلے کو پاس کروانے کی فیس 500 پاﺅنڈ لیتا تھا۔ اس کے بعد جب امیدوار ہاٹ سیٹ پر بیٹھ جاتا تو وہ "فون اے فرینڈ" کی لائف لائن میں اس گینگ کے لوگوں کو فون کرتا اور وہ اسے سوالات کے جوابات بتاتے۔ اس کے علاوہ بھی وہ جوابات فروخت کرتے رہے۔

انتظامیہ کے مطابق 2002ء سے 2007ء کے درمیان شو نے اپنے مہمانوں کو 5 کروڑ پاﺅنڈ کی رقم انعام میں دی۔ اس کا کم از کم 10 فیصد اس گینگ کے ہاتھوں میں گیا۔

واضح رہے کہ 1988 میں برطانیہ میں ایک ٹی وی شو شروع کیا گیا جس کا نام  (Who wants to be a millionaire) ہے۔ بعد ازاں امریکا اور بھارت سمیت کئی ممالک میں اس شو کی نقل کی گئی۔